مالی سال کے پہلے دن ہی خیبرپختونخوا حکومت نے تمام ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے

خیبر پختونخوا حکومت نے ملک کی تاریخ میں نئی مثال قائم کرتے ہوئے مالی سال کے پہلے ہی دن تمام تر ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں، صبح ساڑھے 5 بجے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کےوزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے آج صبح اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس پر صوبائی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ کچھ نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کریں گے مگر ہم یہ کام کررہے ہیں، ہم نے صوبے بھر کیلئے نئے مالی سال میں مختص ترقیاتی فنڈز سال کے پہلے دن ہی جاری کردیئے ہیں۔

نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ماضی میں منصوبوں کی تاخیر پر محکموں کی طرف سے یہی شکایت ہوتی تھی کہ وزارت خزانہ ترقیاتی فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کرتا ہے، ہم اس شکایت کو دور کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جاری منصوبوں کیلئے مختص فنڈز جاری کیے گئے ہیں، نئے منصوبوں کی منظوری کے بعد ان کے فنڈز بھی ریلیز کردیئے جائیں گے، تاکہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو اور منصوبے بروقت تکمیل کو پہنچیں۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص160 ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، اس رقم میں سے 46 ارب روپے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والےنئے اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >