والد کے انتقال پر برطانیہ سے پاکستان آنے والی لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

پولیس نے برطانیہ سے لاہور آنے والی امان نامی خاتون کو مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق والد کے انتقال پر برطانیہ سے پاکستان کے شہر لاہور آنے والی خاتون کو والد کے دوست کے بیٹے فیضان نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، امان کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
امان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ والد کے انتقال پر وہ برطانیہ سے لاہور آئی مگر میری سوتیلی ماں نے مجھے گھر سے نکال دیا، گھر سے نکالے جانے پر میں وحدت کالونی والد کے دوست سید تقویم کے گھر چلی گئی، وہاں قیام کے دوران سید تقویم کے بیٹے فیضان نے مجھے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور خاتون کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم مزید حقائق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔

  • I reckon this will also be false accusation, she would be consensual nin the end would have levelled charges against him…Slightly false charge n Paki woman should e hanged…. Tamasha bana diya hay…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >