کراچی میں نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ زمین بوس ہو گئی

کراچی میں نالے پر بنی ہوئی جوبلی مارکیٹ کی دکانیں زمین بوس ہوگئی جبکہ واقعہ کے بعد مارکیٹ کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جوبلی مارکیٹ کی نالے پر تعمیرشدہ 10 دکانیں زمین بوس ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے نتیجے میں متعدد دکانوں اور راستے کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر نالہ میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا ہے جس کے بعد نالہ بیٹھ گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچے اور کچھ دکانوں کے زمین میں دھنس جانے کی وجہ سے پوری مارکیٹ کو سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالہ کمزور ہونے سے دکانیں دھنس گئی ہیں، دکانیں نالے کے اطراف بنی ہوئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے مارکیٹ کا معائنہ جاری ہے، مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ معائنے کے بعد کیا جائےگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>