بن لادن کمپنی نے 342 پاکستانیوں کے واجب الادا بقایاجات سفارت خانہ پاکستان کو فراہم کر دیے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی نے اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے افراد جن کے بقایاجات بن لادن کمپنی کے ذمے باقی ہیں یا تا حال زیر التوا ہیں، براہ مہربانی سفارت خانہ پاکستان ریاض سے رابطہ کریں۔
بن لادن کمپنی نے 342 پاکستانیوں کے واجب الادا بقایاجات سفارت خانہ پاکستان کو فراہم کر دیے ہیں۔ ایسے افراد جن کے بقایاجات بن لادن کمپنی کے ذمے باقی ہیں یا تا حال زیر التوا ہیں، براہ مہربانی سفارت خانہ پاکستان ریاض سے رابطہ کریں۔ شکریہ۔
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) July 8, 2021
یادرہے کہ بن لادن کمپنی کی جانب سے 300 سے زائد پاکستانی مزدوروں کی روکی گئی تنخواہوں کی ریکوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کوششیں کی تھیں۔
زلفی بخاری کی جانب سے کوششوں کے بعد سعودی کمپنی نے 7 لاکھ ریال کے واجبات جاری کردیئے رقم کے چیکس اوور سیز اوور سیز فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان میں مزدوروں کے خاندانوں کو تقسیم کی گئی۔
In harmkhor binaladin ne 7 lakh riyal mahana per kai individual gorey aur arabi rakhey hon ge. yahan 350 khandano ki rozi daba ker beth gaye.