انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لئے موجود بھارتی کھلاڑی کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار

انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لئے موجود بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پانٹ اور ٹرینر دیانند کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، دونوں کھلاڑی کورونا ویکسین بھی لگواچکے تھے۔

بھارتی کھلاڑیوں کے ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ کھلاڑیوں کو فوری طور پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 اگست سے 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونا ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے بائیوسیکیور ببل میں موجود ہے۔

بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ ایک ہفتے قبل آیا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، اب ٹریننگ کیمپ میں اسٹاف ممبر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بورڈ نے ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تصدیق کی ہے۔

بی سی سی آئی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پانٹ کا کورونا ٹیسٹ 8 جولائی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے جب کہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر دیانند گیرانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

https://mobile.twitter.com/BCCI/status/1415660631752024068

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو احتیاط اور رش والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بھارتی کھلاڑی، آفیشلز بورڈ کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے یوروکپ اور ومبلڈن دیکھتے رہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیملی ارکان سمیت تمام لوگوں کو رواں ماہ لندن میں ہی کورونا کی دوسری ڈوز لگائی گئی تھی اور احتیاط کے لیے تمام ارکان کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>