خاتون کا پہلے شوہر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے پلان ،قاتل سے شادی کر لی؟

قبائلی ضلع باجوڑ کی رہائشی خاتون نے شوہر کی موت کا بدلہ لینے کی ٹھانی، اور پھرقاتل کو انجام تک پہنچانے کیلئے منصوبہ بندی، خاتون نے پہلے قاتن سے دوستی کی، پھر اس سے شادی کرلی، جس کے بعد موقع دیکھتے ہیں قاتل شوہر کو ہی موت کے گھاٹ اتاریا۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ تین سال سے اپنے پہلے شوہر کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کررہیں تھیں، جس کے لئے پہلے ہی منصوبہ بندی کرلی تھی، پولیس کے مطابق ملزمہ کا پہلا شوہر تین سال قبل جاں بحق ہوا، جبکہ موت کا معمہ حل نہ ہوا کہ اسے قتل کیا گیا یا طبعی موت ہوئی ہے۔

ملزمہ نے ذاتی طور پر تحقیقات شروع کی تو علم ہوا کہ مقتول کے دوست گلستان نے زہر کا انجکشن دے کر قتل کیا،اس وقت علاقے میں پولیس تھا نے نہیں تھے اسلئے کوئئ مقدمہ درج نہیں ہوا،اس لئے خود ہی کارروائی شروع کردی۔

ملزمہ نے بتایا کہ شوہر افغان پناہ گزین تھے،ان کی گلستان سے دوستی تھی۔شوہر پشاور میں کام کرتے تھے اور جوکچھ کماتے گلستان کو بھیجتے تھے تاکہ وہ جمع کرلے، مگر واپس آکر گلستان سے رقم مانگی تو اس نے دینے سے انکار کردیا۔

ملزمہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد شوہر کی طبیعت خراب ہوئی تو گلستان نے اسے دوائی دی اور ایک انجکشن دیا کہ گھر جا کر لگا لینا،جس کے بعد شوہر نے گھر آکر انجکشن لگایا تو وہ ہیں تڑپ تڑپ کر مرگیا،جس کے بعد گلستان سے دوستی کی اور شادی کرکے قتل کردیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >