والدہ کیساتھ گھر سے نکلنے والی کراچی کی علینہ لاہور کیسے پہنچ گئی؟

کراچی سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ علینہ لاہور کیسے پہنچ گئی؟ معمہ حل نہیں ہوا، پولیس کی تحقیقات جاری ۔

کراچی کی لڑکی لاہور کے ڈیوس روڈ سے پولیس کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

لڑکی کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنی شناخت پولیس کو بتائی،لڑکی نے کہا کہ اُس کا نام علینہ صابر ہے اور وہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی رہائشی ہے۔

علینہ نے کہا کہ وہ کراچی میں اپنے گھر سے والدہ کے ساتھ والد کی دکان پر جانے کیلئے نکلی تھی، لیکن لاہور کیسے آئی کیا واقعہ ہوا اسے نہیں معلوم،والد کی کراچی کے بازار میں ایک دکان ہے جس کے لئے والدہ کے ساتھ باہر نکلی تھی۔

پولیس کے مطابق علینا کو گھر کے کسی بھی شخص کا موبائل نمبر یاد نہیں،جس کے بعد لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ نہ ہوسکا،پولیس نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے،علینہ کے کراچی سے لاہور پہنچنے کی تحقیقات بھی شروع کردیں۔

دوسری جانب کراچی میں علینہ کی گمشدگی کے حوالے سے تاحال کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

  • Aur doo Aurton ko azaadee. Aur mazeed tamashay dekhoo. Phir Pakistan kay adhay mard Safeed parcham per kalma likh ker North Afghnaistan ki tarha khud hee bahir nikal ker Talibaan ki manetein ker kay shamil hoon gay aur aurtein paistol say Talibaan say larein gee …..
    Tum Khabess log Pakistan jo acha khasa progressive mulk tha ko Afghanistan say bhi badtar bana ker choorana!!!!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >