عید پر شراب پینے سے منع کیوں کیا؟ بیٹے نے باپ کی جان لے لی

سرگودھا کے علاقے یوسف پارک میں باپ نے بیٹے کو شراب پینے سے منع کیا تو بیٹے نے عید کے تہوار پر بھی شراب پینے سے منع کرنے پر غصے میں آکر فائرنگ کر کے باپ کی جان لے لی۔

تفصیلات کےمطابق یوسف پارک کے متوفی فتح محمد کا بیٹا ملزم سکندر حیات رات کو شراب پی کر گھر آیا تو باپ نے اسےبرا بھلا کہا۔ شراب کے نشے میں دھت بیٹے نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے باپ شدید زخمی ہو گیا۔

فتح محمد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کر کے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک ملزم سکندر حیات کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ عید سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر ایک نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کے سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے مارا پیٹا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

پولیس کے مطابق صبح 7 بجے کامران عباسی نے دیدار عباسی کے پستول سے اسے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >