کراچی :عید کے روز شہریوں نے بے قابو بھینسے پر گولیاں چلادیں، ویڈیووائرل

کراچی میں قربانی کے وقت بھینسا بھپر گیا اور رسی توڑ کر بھاگ نکلا، بے قابو بھینسے پر شہریوں نے گولیاں چلا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسکم 33 میں قربانی کےلیےلائے گئے لایا گیا بھینسا بپھر گیا تو شہریوں نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی، ناکامی پر شہریوں نے اسے گولیاں ماردیں ۔

بھاگتے بھینسے نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، کئی گھنٹوں کی ناکام کوششوں کے بعد بھینسے پر فائرنگ کی گئی۔

کلاشنکوف، ریپیٹراور ٹی ٹی کےذریعےبھینسےکونشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے ‏لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر بھینسے کا مالک اور اہل علاقہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر کھلے بھینسے کو سیدھی گولیوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ‏ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ قربانی کےبھینسےپرفائرنگ کرنےوالے3سے4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ویڈیو سے فائرنگ کرنےوالوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے ایک رپیٹر، ایک پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >