جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار

آزاد کشمیر الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ۔۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے15باغ سےجےآئی کےامیدوار پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس کےحق میں دستبردار ہوکر ساتھیوں سمیت تنویرالیاس کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

عبدالرشیدترابی کا کہنا ہے کہ ساتھیوں سمیت حلقےکےوسیع ترمفادمیں دستبرداری کافیصلہ کیا ‏ساتھیوں سےکئی دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا اور وفاقی وزراکی جانب سےبھی مفاہمت ‏کےلیےرابطےجاری تھے یہ مفاہمت صرف حلقہ وسطی باغ کی سطح پرہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیرمیں دوتہائی اکثریت سے ‏حکومت بنائےگی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کےنئے دور کا آغاز کرےگی۔

خبر پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض محمود نے تبصرہ کیا کہ جماعت اسلامی کے رشید ترابی نے ن لیگ کے ساتھ ملکر پانچ سال آزاد کشمیر میں موجیں کیں اور آج وہ سردار تنویر الیاس کے حق میں بیٹھ گئے۔۔

فیاض محمود کا مزید کہنا تھا کہ پس ثابت ہوا ایسے لوگ صرف مفادات کے پجاری ہیں کل کو کسی اور چڑھتے سورج کو سلام کریں گے اور سردار صاحب دیکھتے رہ جائیں گے۔

دوسری جانب حلقہ غربی باغ آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کو حمایت ملنے لگی ہے۔ اپربیلٹ سے سیاسی ‏رہنماؤں کی بڑی تعدادتحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >