نورمقدم قتل کیس: پولیس تحقیقات میں ملزم سے متعلق اہم انکشافات

اسلام آباد میں 28 سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا برطانیہ میں کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا انگلینڈ میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے ، ملزم وہاں تین ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔ملزم ماضی میں اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی پر بھی تشدد کرچکا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ لڑکی کے قتل کے ملزم ظاہر کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم ظاہر جعفر ایک کاروباری فیملی سے تعلق رکھتا ہے برطانیہ سے تعلیم حاصل کرکے پاکستان آیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جب ملزم کو گرفتار کیا وہ ہوش و حواس میں تھا

پولیس کے مطابق ملزم کے گھر سے آہنی کلپ، خون آلود چاقو ، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ایک پستول برآمد ہوا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی، ملزم سے پسٹل برآمد ہوا ہے، تفتیش میں فائرنگ سامنے نہیں آئی، گولی پھسنے کی وجہ سے پسٹل نہیں چلا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے ذبح کیا اور بعدازاں سر تن سے جدا کردیا۔ مقتولہ کچھ عرصے سے ملزم ظاہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم پولیس کو بھٹکانے کی کوششیں کررہا ہے، کیس سے ہٹ کر غیر ضروری باتیں کر رہا ہے۔ملزم بحالی سینٹر میں رہا یا نہیں ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم برطانیہ یا جن ممالک میں گیا وہاں سے بھی کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے،علاوہ ازیں ملک بھر سے بھی ملزم کا کریمنل ریکارڈ تلاش کیاجارہا ہے۔ مقتولہ اور ملزم کے والدین، ملزم کے گھر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی عطاءا لرحمان کے مطابق فارنزک ٹیم نے تمام شواہد موقع سے اکٹھے کرلیے ہیں، تمام شواہد، مقتولہ اور ملزم کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیب ارسال کردیئے گئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >