علی امین گنڈاپور کی وجہ سے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

مظفر آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 4 امیدواروں کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی وجہ سے تحریک انصاف کے 4 امیدواروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔علی امین گنڈاپور نے پابندی کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں کے جلسے میں شرکت کی تھی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفر آباد کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد 03 میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خواجہ فاروق نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کروایا جس میں وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان اور کشمیر علی امین گنڈا پور نے پابندی کے باوجود خواجہ فاروق، میر عتیق الرحمان، راجہ منصور احمد اور چوہدری شہزاد محمود کے ہمراہ شرکت کی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار باوجود آگاہی کے الیکشن کمیشن کی حکم عدولی کے مرتکب ہوئے جس کی پاداش میں الیکشن کمیشن ایکٹ 2020 کے تحت ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امیدواران تحریک انصاف خواجہ فاروق، میر عتیق الرحمان، راجہ منصور احمد، چوہدری شہزاد محمود کی ناہلی کی تحریک سفارش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر آزادکشمیر الیکشن تک آزادکشمیر میں داخلے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔علی امین گنڈاپور پر پیسے بانٹنے کاالزام ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >