بھارت وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کر رہا تھا، ترجمان دفترخارجہ

 

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی میں ملوث رہا ہے اور پاکستان بھارت کی ایسی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ بھارت اسرائیلی ٹیکنالوجی کی مدد سے بھارتی شہریوں اور غیر ملکیوں کی جاسوسی میں ملوث رہا ہے۔ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ان ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی پر مذمت کرتا ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق بھارتی کی حکمران جماعت بی جے پی کی حکومت لمبے عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں بھی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یورپی یونین کی ڈس انفولیب اطلاعات میں بھی دنیا نے نام نہاد ہندوستانی "جمہوریت” کا اصل اور مکروہ چہرہ دیکھا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی زیادتیوں کو مناسب عالمی پلیٹ فارمزپر اٹھائیں گے، اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کا محاسبہ کریں۔

  • By saying that Pakistan foreign office is admitting that we are so dumb and suffer that you can easily spy on our Top premiership.

    Where was Number 1 Agency in the world ?

    Shouldn’t someone be fired from job ?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >