حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے پانچ افراد انتقال کرگئے

حیدرآباد:گزشتہ روز ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے پانچ افراد انتقال کرگئے

حیدرآباد میں گزشتہ روز ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے پانچ افراد انتقال کرگئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر8 میں گزشتہ روز پیش آیا جس میں بجلی کا ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں سے نکلنے والا گرم تیل نیچے کھڑے شہریوں پر گرا۔

گرم تیل سے  تین بچوں سمیت 17 افراد جھلس گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تشویش ناک حالت میں مبتلا 7 افراد کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی منتقل کیے جانے والے 7 افراد میں سے پانچ افراد دوران علاج جان کی بازی ہار بیٹھے جن کی شناخت وقاص، سجاد، شجاعت، نعمان اور تابش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کے حوالے سے ترجمان حیسکو کا کہنا تھا کہ مرمت کے بعد ٹرانسفارمر کو کھمبوں پر فٹ کیا جارہا تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 حیسکو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

  • HESKO NA JURMANA DEGI AOR NA KUCH AOR BAD TAMEEZ LOG NEECHEY KIYON KHARHEY THEY- JABKI UN KO PETA THA Kam ho reha hey- unhon ney serkar ley kam meyn rok dalıy- bad tameez kahiyn key- azafi kharch jurmana ki shekil mey marney walon key ghar wak-lon sey wasool kiya jayega


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >