نشے میں دھت ڈی ایس پی نے پولیس موبائل سے ٹکر مار کر ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

نشے میں دھت ڈی ایس پی نے پولیس موبائل سے ٹکر مار کر ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

کراچی ہے علاقے صدر میں ڈی ایس پی نے نشے کی حالت میں پولیس کی موبائل گاڑی سے ٹھیلے والے کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں صدر کے علاقے میں قائم پارکنگ پلازہ کے قریب نشے میں دھت ڈی ایس پی فیروز قریشی نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے سرکاری موبائل سے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

حادثہ کی جگہ پر موجود افراد نے انتہائی مشتعل ہوکر ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا۔

ٹھیلے والے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا۔

زخمی ٹھیلے والے شوکت کے بیان کے مطابق وہ فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا ہے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واپس اپنے گھر واقع لائنز ایریا جارہا تھا کہ اچانک اسے عقب سے پولیس موبائل نے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی فیروز قریشی سیکیورٹی زون ون میں تعینات ہیں اور وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کا طبی معائنہ بھی کرایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 392/21 بجرم دفعہ 427 اور 279 کے تحت اس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >