صحافی اسد کھرل سے دوران تفتیش بھاری اسلحہ برآمد

صحافی اسد کھرل سے دوران تفتیش بھاری اسلحہ برآمد

لاہور سے 2 روز قبل گرفتار ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اسد کھرل سے دوران تفتیش بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل لاہور کے علاقے کہنہ میں پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم اسد کھرل سے دوران تفتیش 3 سب مشین گنز، 128 بلٹس، ایس ایم جیز کے میگزین، وائرلیس سیٹس اور ان کے چارجر برآمد ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خود کو نجی ٹی وی چینل کا صحافی بتایا، عدالت نے ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسد کھرل کو پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، دوران گرفتاری پولیس کو اسد کھرل کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پولیس نے اسد کھرل کے گھر تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں اقدام قتل، پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • ھمارے اوپر بھی قاتلانہ ھملہ آج سے ایک ماہ پہلے اسلم کھرل الھندو کھرل غازی کھرل اور بھی بھت تھے جنھوں نے بلہ وجہ ھمارے گجر میں گس کر کلھاڑیاں اور بندوقیں چلائی مگر پولیس خاموش تماشائی تھی جن کی وڈیوز ھمارے پاس بھی موجود ھے اور سوشل میڈیا پے بھی وائرل ھے مگر افسوس یھانکی پولیس اور باقی ادارے بھی ان سے ڈرتے ھیں کوئی گرفتاری نئی کی ھے ھم کورٹ تک گئے ھیں

  • انکا یے ٹولہ ھے ایک ماھ پھلے دادو سندھ میں بیچ شھر میں کھوکھر برادری کہ ایک با وقار عزت والوں پر انھوں نے بھت بری طرح بھت ظلم کیا ماصوموں کو مارا پولیس بھی کھڑی تھی میڈیا بھی یے وڈیوز بھی موجود ھیں آپ دیکھ سکتے ھو صاف ظاھر مگر افسوس کہ ھم ایسے ملک میں رہ رھے ھیں جھاں پے فقط گنڈا راج ھے

  • This is an expensive example for people like Siddique Jan, Abdul Qadir, Adeel Warraich etc. Once upon a time, Asad Kharal was favourite of establishment ( or at least, he used to do TC of establishment).


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >