کشمیرپرریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،شہباز شریف

کشمیرپرریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کے بیان کو مسترد کردیا، انہوں نے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کی بات تاریخی اور آئینی مؤقف سے انحراف ہے، تنازع کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کرکوئی مؤقف تسلیم نہیں،کشمیریوں کی مرضی کے بغیرکوئی فیصلہ کشمیر کازسےغداری کے مترادف ہے

شہاز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں،تنازع جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہورہے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں،عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہورہے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہرثبت کر دی،ریفرنڈم کی بات اقوام متحدہ کی تاریخی قراردادوں و مؤقف سے کھلا انحراف ہے، عمران خان کا مؤقف 7 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی شروعات مشرف نے کی تھی،مسئلہ کشمیرکا حل صرف اقوام متحدہ کے حق استصواب رائے سے چاہتے ہیں،آزاد کشمیر انتخابات میں 25 جولائی 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو بھیانک نتائج ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران تراڑ کھل میں جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنےکا حق دیا تھا، میرا ایمان ہےکشمیرکےلوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی،ایک دن آئے گا اور ریفرنڈم ہوگا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ بھارت نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اس کے بعد میری حکومت ایک اورریفرنڈم کرائے گی،جس میں کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں گےکہ پاکستان کےساتھ رہناچاہتے ہویا آزاد رہنا چاہتے ہو؟

  • امرتسری کنجر دلے ہاراں والے کی ناجائز تیرا نطفہ پائی جان ۔۔۔ زادہ پاکستان کے دشمنوں سے ملاقاتیں کرکے اپنی بے بے کا رشتہ پکا کر رہا ہے نطفہ حرام مودی کا پالتو کتا ۔۔۔زادہ کیا اس ہر بھی بھی کچھ بھونکو گے کنجر اعلئی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >