سندھ حکومت کا ساحل پر جیٹ سکائنگ اور پیرا سیلنگ کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ساحل پر جیٹ سکائنگ اور پیرا سیلنگ کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے پاکستان نیوی کے اشتراک سے  کراچی کے ساحلی علاقوں پر ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں بوٹنگ، جیٹ سکائنگ اور پیرا سیلنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحلوں پر ان سہولیات کی فراہمی سے متعلق اعلان ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے دورے کے موقع پر کیا ہے۔

بعد ازاں ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہاکس بے اور سینڈ سپٹ ساحلوں کو جانے والی سڑکیں مکمل طور پر تیار ہوگئی ہیں، اب ان علاقوں میں ایکو ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بوٹنگ، جیٹ سکائی اور پیرا سیلنگ شروع کرنے کا ہے، ان منصوبوں کو محکمہ ماحولیات سندھ پاکستان نیوی کے اشتراک سے مکمل کرے گا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے ساحلوں پر نہانے اور تیراکی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>