بھارت نے افغانستان کو دہشتگردی کا گڑھ بنا رکھا ہے،ڈاکٹر معید یوسف

بھارت نے افغانستان کو دہشتگردی کا گڑھ بنا رکھا ہے،ڈاکٹر معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہمارےپاس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت خطے میں امن خراب کرنے کیلئے تخریب کاری میں ملوث ہے۔

بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور فاسشٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کی راہ میں ہندتوا سوچ آڑے آرہی ہے، بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، پاکستان افغانستان کے سیاسی حل کیلئے کوششیں جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن خراب کرنے میں بھارتی کردار کے ثبوت موجود ہیں، لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنا ہوگی۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، ہر پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ و جارحانہ اقدامات کی واپسی تک مذاکرات ناممکن ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>