اوکاڑہ:جھولے سے گر کر دو بہنیں جاں بحق ،ملزم گرفتار

اوکاڑہ:جھولے سے گر کر دو بہنیں جاں بحق ،ملزم گرفتار

اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے والی دو بہنوں کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی، پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا،واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  جھولے سے گر کر 6 اور 8 سال کی بہنیں زندگی کی بازی ہار گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا اور مقدمے میں جھولوں کے مالک حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خان، اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا تھا۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب ویزر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سرٹیفکیٹ جھولے لگے تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو بچیاں موت کےمنہ میں چلی گئیں،پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی،اوکاڑہ انتظامیہ نے بغیر کوالٹی سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے، اگر سرٹیفیکیٹ تھا تو اتھارٹی کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔

  • ویزر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ پر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سرٹیفکیٹ اگر سرٹیفیکیٹ تھا تو اتھارٹی کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔جھولے لگے تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔

    who is n government and who can take action. If the action is not taken it means that the government big bsses are involved.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >