کراچی میں نوجوان لڑکی کے مبینہ قتل کیس میں چچا گرفتار

کراچی میں نوجوان لڑکی کے مبینہ قتل کیس میں چچا گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے چچا کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات گلشن اقبال بلاک 6 میں ثمینہ نامی نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی تھی۔ تاہم دوران تفتیش پولیس کو انکشاف ہوا کہ جس پستول سے نکلی گولی سے ثمینہ کی موت واقع ہوئی اس کا لائسنس ثمینہ کے چچا کے نام پر ہے، پولیس نے چچا کو گرفتارکرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کے گھر کی عمارت کی نچلی منزل پر ہی رہتا ہے، جس پستول سے گولی چلائی گئی اس کا ٹریگر اتنا سخت تھا کہ کسی لڑکی کیلئے اسے دبانا ممکن نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ثمینہ کا بھائی بھی واقعہ کے بعد سے لاپتہ ہے جبکہ لڑکی کے موبائل فون ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال نمبر 6 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک جوان لڑکی کی موت واقعہ ہوگئی ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتا تھا، تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے مزید حقائق سامنے آنے پر ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>