پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات،سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق

پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات،سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داسو حادثے کے بعد تعطل کا شکار سی پیک منصوبوں کے حوالے سے مثبت خبر سامنے آئی ہے، یہ خبر پاکستان اور چین کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا، جس میں داسو واقعہ کے بعد تعطل کا شکار منصوبوں سمیت دو طرفہ تعلقات، دفاعی، اقتصادی و سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ای کررہے تھے، اجلاس میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شریک فریقین کے درمیان داسو واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے داسو واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کاخنان میں ہونے والی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر چینی عوام کو مبارکباد دی، انہوں نے ‘ون چائنہ پالیسی’ پر پاکستانی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >