راولپنڈی میں درندگی، ماں اور بچے پر تشدد سے 14ماہ کا بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں ظلم کی انتہا ہوگئی، خاتون اور بچے پر تشدد کیا گیا،جس سے چودہ ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

واقعہ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا،جہاں ملزم واجد نے خاتون اور بچے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، تیزدھارے آلے کے وار سے ایک سال دو ماہ کا بچہ شدید زخمی ہوگیا، اور معصوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

حملے میں ماں بھی شدید زخمی ہوئی،بچے کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں،ملزم کی تلاش جاری ہے،پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہڑہ کے قریب بلایاتھا۔

آئی جی پنجاب نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، انہوں والدین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر دلانے کی یقین دہانی کرادی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود بہاری کالونی میں بدقسمت بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر ہاتھ اٹھایا تھا، جب کہ پولیس نے پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

مسماتہ نورین بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاوند روزگار کے لیے بیرون ملک ہے، اور میرے تین بیٹے ہیں، منجھلا بیٹاعلی میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے اور پیسے مانگتا ہے، پیسے نہ دینے پر گھر کی چیزیں توڑ دینا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا اس کا روز کا معمول ہے۔

  • اچھا ہے بچہ اب محفوظ ہو گیا، درندوں کے معاشرے میں زندہ رہتا تو پتہ نہیں اور کتنے دکھ جھیلتا. میرا دل بہت دکھی ہے.

  • iss harammkhor hakoomat mayn aaye roz aisa koi na koi waqea hota hay aur iskay madarchod wazeero ko bus aik hi kam hay, tv aur twitter pay Nawaz Nawaz, Maryam Maryam kartay rehayn.pehly bhi behnchod zulm hota tha lakin aisi inteha jo ab aye roz horehi hay, kabhi na thi. wo behn ka lora shiekho, interior minister banaya howa hay sirf fojio ki dhoi chaatnay k liye, kam kaj kuch nhi karna

    • kisi ghatya zehn ki pedaish. Maryam do saal se Imran Imran bhonk rahi he, wo tujhe sunai nahi deta? Koi aqal ki baat nahi in noonion ke paas, siwae jhut or bajwasbazi ke ilawa. Dushmano se milna or unke talwe chatna. Dalle ja kisi kutte ke peshab mein doob mar ya apni maa ke andar dobara ghuss ja.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >