خواجہ اظہار الحسن کا گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےڈیلیوری بوائے کیلئے اہم اعلان

خواجہ اظہار الحسن کا گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےڈیلیوری بوائے کیلئے اہم اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے اپنے گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کیلئے اہم اعلان کردیا، رہنما کا کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کو صحت یابی تک تنخواہ اور ادویات خود فراہم کروں گا۔

خواجہ اظہار نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ زخمی کا علاج نجی اسپتال میں خود کروا رہا ہوں، مکمل صحت یابی تک اس کو تنخواہ اور ادویات بھی فراہم کروں گا،انہوں نے بتایا کے واقعہ کی وقت گھر میں موجود نہیں تھا، فائرنگ فلیٹ کے سامنے ہوئی،سرکاری محافظ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، ملزم کی تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، گرفتاری میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کے گارڈ کی فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے زخمی ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری بوائے گھر میں کھانا دینے آیا تھا، 2 سے 3 بار گھر کی بیل بجائی تو سیکیورٹی عملے سے جھگڑا ہوا۔

ڈیلیوری بوائے کے ابتدائی بیان کے مطابق جیسے ہی اس نے بنگلے کی گھنٹی بجائی تو سادہ لباس میں ملبوس مسلح شخص اس کے پاس آیا اور کہا کہ ڈیلیوری اس کے حوالے کردی جائے،ڈیلیوری بوائے نے دوبارہ بنگلے کی گھنٹی بجائی جس پر گارڈ مشتعل ہوگیا اور ڈیلیوری بوائے سے بدتمیزی کرنے لگا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >