الجزائر میں امام مسجد کو دوران امامت شہید کردیا گیا

الجزائر میں امام مسجد کو دوران امامت شہید کردیا گیا

الجزائر کی ایک مسجد میں امام کو نماز پڑھاتے ہوئے شہید کردیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ الجزائر کے صوبہ تیزی وزو کے علاقے مکیرہ کی ایک مسجد میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق طارق بن زیاد مسجد میں رضا کارانہ طور پر امامت کے فرائض سرانجام دینے والے بلال حمودی کو ایک شخص نے اس وقت شہید کردیا جب وہ مسجد میں نماز پڑھا رہے تھے۔

صوبائی دائریکٹریٹ مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلال حمودی مسجد میں نماز عصر کی امامت کروارہے تھے جیسے ہی وہ رکوع میں گئے ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں شہید کردیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ امام مسجد کو شہید کرنے والا شخص ذہنی طور پر بیمار ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم علاج کیلئے ذہنی امراض کے ہسپتال بھی جاتا رہتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >