آزادکشمیرالیکشن: تحریک انصاف3سیٹوں سے کامیاب

آزادکشمیرالیکشن: تحریک انصاف3سیٹوں سے کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ پانچ بجے ختم ہوئی جس کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اب تک کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف زیادہ تر حلقوں سے جیت رہی ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 3 حلقوں سے جیت گئی ہے جس میں ایل اے 43 راولپنڈی اور ایل اے 45 خیبرپختونخوا کا حلقہ شامل ہے۔

تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایل اے 43 سے 774 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی امیدوار نسیمہ وانی نے 720 ووٹ حاصل کئے۔

دوسرے حلقہ ایل اے 45 سے تحریک انصاف کے عبدالماجد خان کامیاب ہوئے جنہوں نے 1545 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار جسے ن لیگ کی حمایت حاصل تھی 718 ووٹ لے سکے۔

تیسری نشست ایل اے 41 سے بھی دیوان محی الدین نے میدان مارلیا اور 2326 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ایل اے 41 لاہور اسکے مضافات پر مشتمل ہے جبکہ دیوان محی الدین اس سے قبل آزادکشمیر الیکشن 2016 میں بھی اس حلقے سے جیت چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >