آزادکشمیر الیکشن:کیا صورتحال ہے؟کس جماعت کی کیا پوزیشن ہے؟جانئے تازہ ترین صورتحال

آزادکشمیر الیکشن:کیا صورتحال ہے؟کس جماعت کی کیا پوزیشن ہے؟جانئے تازہ ترین صورتحال

آزادکشمیر الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف زیادہ تر حلقوں میں لیڈ کررہی ہے جبکہ تحریک انصاف 3 حلقوں سے الیکشن جیت چکی ہے۔

سماء ٹی وی کے رپورٹر عدیل احسن کے مطابق آزاد کشمير انتخابات کے غير سرکاری غير حتمی نتائج کے مطابق تحريک انصاف 23 نشستوں پر آگے ہے، پيپلز پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، ن ليگ 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے

جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف 29 میں سے 15 ، ن لیگ 4، پیپلزپارٹی 3، مسلم کانفرنس 2 سیٹوں پر لیڈ کررہی ہے جبکہ 17 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

آزادکشمیر الیکشن:کیا صورتحال ہے؟کس جماعت کی کیا پوزیشن ہے؟جانئے تازہ ترین صورتحال

تحریک انصاف ایل اے 43، ایل اے 41، ایل اے 45 جیت چکی ہے جبکہ ایل اے 3، ایل اے 7، ایل اے 1 ، ایل اے 36 ، ایل اے 15، ایل اے 13، ایل اے 37 سے لیڈ کررہی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر پلندری سے اپنی سیٹ ہاررہے ہیں جبکہ ایل اے 15 باغ سے تحریک انصاف کے تنویر الیاس لیڈ کررہے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ معروف صحافی مشتاق منہاس اس حلقے میں تیسرے نمبر پر ہیں جو راجہ فاروق حیدر کی حکومت میں وزیراطلاعات تھے۔

بیرسٹرسلطان محمود جو پچھلی مرتبہ ایل اے 13 سے ہاررہے تھے اس بار واضح مارجن سے ن لیگ کے چوہدری سعید سے جیت رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق خان بھی واضح مارجن سے تحریک انصاف کے طاہرخلیق سے جیت رہے ہیں۔

ایل اے 38 سے تحریک انصاف کے اکبرابراہیم جیت چکے ہیں ہیں جبکہ ایل اے 13 سے تحریک انصاف کے انصار ابدالی بھی فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں

ایل اے 24 سے فہیم اختر ربانی جبکہ ایل اے 18 سے فہیم ربانی بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >