دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل

دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پارلیمنٹ میں کشمیر تنازع، سی پیک اور افغانستان سے متعلق بیان پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہوگی بھارت کو سی پیک کے حوالے سے بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

زاہد حفیظ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جے شنکر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقومی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق بھی حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ایسے جھوٹے الزامات حقائق کو نہیں بدل سکتے، بھارت کو افغانستان سے متعلق تشویش نہیں ہونی چاہیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>