آزاد کشمیر:پاک آرمی کے جوانوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے

آزاد کشمیر:پاک آرمی کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران ڈیوٹی کرنے والی پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے لسوا میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک پر ایک موڑ سے گزررہی تھی، حادثے میں گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے۔

حادثے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اور کہا کہ اللہ شہید جوانوں کے درجات کو بلند فرمائیں اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائیں، آمین


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>