آزاد کشمیر الیکشن: تحریک انصاف کو واضح برتری ، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

آزاد کشمیر الیکشن: تحریک انصاف کو واضح برتری ، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ تحریک انصاف 25 سیٹیں جیت پر آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، پیپلزپارٹی 9 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ ن کو 6 سیٹیں مل سکیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے۔ جن کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

مختلف حلقوں میں گنتی کے بعد 45 میں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں میدان مارلیا ، پیپلزپارٹی نے پہلے سے بہتر پرفارمنس دی جبکہ مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر رہی ۔ مسلم کانفرنس کے صرف سابق وزیراعظم سردارعتیق خان ہی اپنی سیٹ بچاپائے۔

آزادکشمیر اسمبلی کی 12 مہاجر نشستوں میں سے 9 میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک ایک سیٹ جیتی۔

آزاد کشمیر الیکشن میں چند بڑے اپ سیٹ بھی ہوئے، راجہ فاروق حیدر دو میں سے ایک سیٹ ہارگئے، مشتاق منہاس بھی ایل اے 15 سے اپنی سیٹ ہارگئے اور تیسرے نمبر پر رہے

تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سلطان، اظہر صادق، انصار ابدالی، شاہدہ صغیر، چوہدری اخلاق، تنویر الیاس، میر اکبر خان، عبدالقیوم نیازی، سردار محمد حسین ایڈوکیٹ ، فہیم ربانی، خواجہ فاروق سمیت دیگر نے کامیابی سمیٹی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >