مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ ہی میں کروں گی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جلد فیصلہ کریں گے کہ اس دھاندلی پر کیا لائحہ عمل اپنانانا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے۔ ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے،

مریم نواز نے ن لیگی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں مسلم لیگ ن کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے ان پر دل سے فخر ہو رہا ہے۔

ایک ن لیگی سپورٹر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے، کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن لیگ کے سامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انشاءاللہ خوشی کی بات یہ ہے کہ (ن) کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغا میں مریم نواز نے اعلان کیا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے جب کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، انشاءاللہ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >