آزادکشمیر الیکشن،واحد ووٹر کیلئےپولنگ اسٹیشن قائم،عملہ تعینات مگر ووٹر نہ آیا

آزادکشمیر الیکشن،واحد ووٹر کیلئےپولنگ اسٹیشن قائم،عملہ تعینات مگر ووٹر نہ آیا

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر الیکشن میں واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر کے لیے پولنگ عملہ اور پولیس سارا دن انتظارکرتے رہے مگر ووٹر نے ووٹ نہیں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، پولنگ سٹیشن کا عملہ پورا دن انتظار کرتا رہا۔

ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجید کا کہنا تھا کہ ثمعیہ پروین واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر ہیں جن کا انتظار الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ پورا دن کرتا رہا لیکن وہ اپنا ووٹ ڈالنے نہیں آئیں، واحد خاتون ووٹر کے لئے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے الیکشن کمشن کی جانب سے قائم پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، اسپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہکاروں سمیت 16 کے قریب افراد کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ تمام پولنگ عملہ ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہونے تک مستعدی سے ووٹر کے منتظر رہے، پریزائیڈنگ افسر نے وقت ختم ہونے پر پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >