آزاد کشمیر الیکشن: کس جماعت کو کتنے ووٹ ملے؟اعدادوشمار جاری

آزاد کشمیر انتخابات تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لینے، ووٹ حاصل کرنے میں سب سے آگے

کس جماعت نے کتنے لاکھ ووٹ لئے اور حاصل کردہ ووٹوں کی شرح کیا رہی؟آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیرانتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 58فیصد رہا جبکہ 2016کےانتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد تھا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار590 ووٹ حاصل کئے، تحریک انصاف کےحاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد بنتی ہے۔

اسکے بعد دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن رہی جس نے نے 4 لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ ن کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 25 اعشاریہ 65 ہے۔

تیسرے نمبر پر پیپلزپارٹی نے3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لیے، جس کی شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی جماعت مسلم کانفرنس نے 1لاکھ 53ہزار861 ووٹ حاصل کیے۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سیٹوں کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ 25 سیٹیں تحریک انصاف نے حاصل کیں اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تحریک انصاف نے مہاجرین کی 12 میں سے 9 سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کی۔

دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی رہی جس نے 10 سیٹیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 6 ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 1، 1 سیٹ حاصل کی

آزاد کشمیر کی کل 8 مخصوص نشستیں ہیں جن میں سے 5 خواتین کی، ایک ایک سیٹ مذہبی سکالر، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز پاکستانی کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کو 8 میں سے 5 ، پیپلزپارٹی کو 2 ، ن لیگ کو ایک سیٹ ملے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>