چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا نے کہا 44انتخابی نشستوں میں سےتحریک انصاف کو 25 نشستوں پراکثریت حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 ن لیگ نے 6 نشستیں حاصل کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ60 فیصد سے زائد رہا ہے۔19لاکھ 74ہزار 318 ووٹ پول ہوئے جبکہ 17 ہزار ووٹ مسترد ہوئے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا نے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق اب تک کسی پارٹی نےدھاندلی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔ ایل اے 16 باغ کے 4 پولنگ اسٹیشن پر 29 جولائی سے قبل پولنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سمیت 53 کاایوان مکمل ہوتے ہی حکومت سازی کا شیڈول آئے گا۔مخصوص نشستوں کا شیڈول 45 سیٹیں مکمل ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل تھے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

  • سابقہ کشمیر کمیٹی کے چیرمین مسٹر فضل نے بھی کوئی سیٹ لی یا صرف بیگانی شادی میں عبدالله دیوانہ ہے ؟ === نہ منم ، زو نہ منم ،،، دا ولے ولے ؟ دا زکہ زکہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >