پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی اطلاعات

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی اطلاعات

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش ملنے کی اطلاعات، علی سدہ پارہ کی فیملی کی جانب سے تصدیق ہونا باقی

مقامی ٹور کمپنی الپائن پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستا نی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے، محمد علی سدپارہ کی لاش باٹل نیک سے 300 میٹر نیچے ملی۔محمد علی سدپارہ کے ساتھی جان بپلوکی ڈیڈباڈی بھی مل گئی ۔

محمد علی سدپارہ سردی کے موسم میں کے ٹوکی چوٹی سر کرنے کے مشن پر نکلے تھے۔محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اپنے والد کی تلاش میں کے ٹو کی مہم پر ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ کے ٹو کے مقام سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک لاش سے متعلق خیال کیاجارہا ہے کہ ان میں سے ایک لاش علی سدپارہ کی ہے جبکہ دوسری لاش کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جان پبلو کی ہے جبکہ آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سونیری کی لاش نہیں مل سکی۔

علی سدپارہ کے خاندانی ذرائع نے بھی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سردیوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی تلاش کیلئے کافی دن سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>