پنجاب حکومت نےقبضہ مافیا سے مزید 210 کنال زمین واگزار کروالی

پنجاب حکومت نےقبضہ مافیا سے مزید 210 کنال زمین واگزار کروالی

پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 26 کروڑ سے زائد مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروالی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے ایک پیغام میں صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے ایکشن کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ آج انتظامیہ نےلاہور کے بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جو سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قابض تھے،انتظامیہ نے قبضہ گروپ سے210 کنا ل زمین واگزار کروائی جس کی مالیت 26 کروڑ سے زائد ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے مگر ہم نے ان تمام قبضہ مافیاز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 450 ارب سے زائد مالیت کی 1 لاکھ 55 ہزار ایکڑ سے زائد زمین واگزار کروائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے طول وعرض میں وطن عزیز پر ناجائز قابضین سے سرکاری زمین واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں واگزار کروائی گئی 210 کنال زمین پر مشہورقبضہ گروپ اور رکن صوبائی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کا خاندان قابض تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہباز گل نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار قبضہ مافیا کا تعلق نااہلوں کی قبیلے سے ہی نکلتا ہے، مریم بی بی اورانکے والد کے دائیں بائیں ہر وہ کرپٹ موجود ہے جس نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

  • oye haraam diya, watta bhi phenko tou 200 kanal door chala jata hay, madarchodo iss harmazadgi say niklo aur ghareebo ko koi sukh do, aur nhi kuch kar sakty tou kam say kam law and order hi sahi karlo lakn tum saray gandoo bus bajjway k agay jhkny k liye tayyar ho k ji pehlay meri lo, pehly meri lo. Oye khanzeero, nhi hota kuch tou jan choro awam ki aur talban k hawaly karo mulk


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >