آزاد کشمیر انتخابات، گیلپ پاکستان سروے کے نتائج درست ثابت

آزاد کشمیر انتخابات، گیلپ پاکستان سروے کے نتائج درست ثابت

آزاد کشمیر کے انتخابات میں گیلپ پاکستان سروے کے نتائج درست ثابت ہوگئے جن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آزاد کشمیر میں مقبولیت 67فیصد ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اسمبلی کی 45 میں سے 25 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات: گیلپ پاکستان سروے کے نتائج درست ثابت

گیلپ پاکستان نے انتخابات کے قبل 20 جون کو ایک سروے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں کیے گئے سروے میں شریک 44 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔

سروے نتائج کے مطابق 12 فیصد افراد نے مسلم لیگ ن کی فتح کا امکان ظاہر کیا جبکہ 9 فیصد افراد سمجھتے تھے کہ ان انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی فتح ہوگی۔

سروے میں سیاسی لیڈران کی مقبولیت سے متعلق نتائج بھی پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ہی جاتے دکھائی دیئے تھے جن کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں جنہیں68فیصد افراد نے اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا، دوسرے نمبر پر 49 فیصد مقبولیت کے ساتھ بلاول بھٹو رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مقبولیت 48 فیصد جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس فہرست میں 47 فیصد مقبولیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

آزاد کشمیر انتخابات: گیلپ پاکستان سروے کے نتائج درست ثابت

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج اس سروے رپورٹ کے نتائج سے مکمل طور پر ہم آہنگ دکھائی دیتے ہیں، آزاد جموں کشمیر اسمبلی کی 45 میں سے 44 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری تنائج جاری کیے جاچکے ہیں جن کے مطابق 25 نشستوں پر فتح کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات میں 11 سیٹیں حاصل کیں جبکہ سابقہ آزاد کشمیر حکومت کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو صرف 6 سیٹوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل سیاسی پنڈتوں اور مبصرین نے بھی اسی قسم کے تنائج کی توقع ظاہر کی تھی کیونکہ تاریخی طور پر وفاق میں حکومت کرنے والی سیاسی جماعت ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں فتح یاب ہوتی ہے، گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>