قتل ہونے والے شیر خوار بچے کی زخمی ماں بھی انتقال کرگئی،سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

قتل ہونے والے شیر خوار بچے کی زخمی ماں بھی انتقال کرگئی،سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

راولپنڈی میں ہفتے کے روز پیش آئے افسوس ناک واقعہ میں زیادتی کے بعد زخمی ہونے والی خاتون نسیم بی بی دم توڑ گئی ہیں، خاتون کے 14 ماہ کے بچے کو بھی سنگ دل شخص نے چاقو کا وار کر کے قتل کردیا تھا۔

راولپنڈی کے علاقےمہوٹہ موہڑہ گاؤں میں زیادتی کے بعد چاقو کےوار سے زخمی ہونے والی خاتون نسیم بی بی ہسپتال میں انتقال کرگئی ہے، مقتولہ کی بہن کے مطابق نسیم بی بی کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی تھی اس کے بعد چاقو سے اس کی گردن پر وار کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئی، ملزم نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ نسیم کے 14 ماہ کے بیٹے پر بھی چاقو چلایا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

واقعہ پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز پیش آئے واقعے کی ایف آئی آر راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں درج کروائی گئی تھی جس کے مطابق ملزم واجدعلی کشمیری نے موٹر سائیکل پر نسیم بی بی کو مہوٹہ موہڑہ گاؤں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے اور اس کے 14 ماہ کے بیٹے کو چھریوں کےوا ر کرکے زخمی کردیا، نسیم بی بی کا بیٹا ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا تھا۔

نسیم بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے25جولائی کو انتقال کرگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتولہ زمین پر بیٹھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس کا زخمی بیٹا لیٹا ہوا ہے

خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ صارف جنید نے لکھا” 14 ماہ کے بچے کی لاش کیساتھ بیٹھی ماں،جس کا ریپ ہوا،بچے کو تشدد کرکے مارا گیا. تھانہ چونترہ کی حدود میں سفاک شخص کے ہاتھوں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والی خاتون نسیم بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئیں”۔

 

  • ہمیں بحیثیت قوم اور معاشرہ ڈوب کر مر جانا چائیے۔ یہ ہے اسلامی جمہوریہ جہاں ایک معصوم بچہ اور اس کی ماں اس طرح سڑک کنارے قتل کر دیے جائیں۔

  • Behnchod jab say yeah PTI ki govt aai hay bus aisay dallay kisam k log agaye hayn jinhayn madarchod sirf sara din maram aur nawaz shareef nazar aata hay ya baajway ki tatti saaf krtay rehtay hayn. Oye dhi-chodo, kuch awam ki bhi fikar karo, har roz yehi chootyapa horaha ha aur saray dallay , harami apni apni raagni lagay hoay hayn k ji behnchod nawaz afghan say kiyon mila, oye madarchodo choro nawazay haraami ko aur apni jakay khain behn yawaao agar nhi control karsakty, ya jakay baajway ki lulli pay beth jao

  • yaar masla kya hae, akhir kyu moot par rahi he hamary hukamrano ko easy logo ko ulta chowk me latkaty huye. orat parda kary na kary, mard ganda sochy na sochy, nikal aao iss behas se bahir, live sabaq do iss qoom ko. dekhty hain phir kon karta hae ghalt kaam.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >