معمولی تنازعے پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

معمولی تنازعے پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

اسلام آباد میں  میاں بیوی نے معمولی گھریلو تنازعے پر ایک دوسرے پر گولیاں برسادیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  واقعہ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں پیش آیا  جہاں ایک گھر میں میاں بیوی کے درمیان پانچ سالہ بیٹے سے متعلق ایک تنازعہ شدت اختیار کرگیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں زخمی میاں بیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے دونوں سے اسلحہ برآمد کرکے کہا ہے کہ دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  دونوں میاں بیوی کے درمیان ان کے پانچ سالہ بچے کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا، عید سے قبل ذیشان علی کی بیوی اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی ۔

ذیشان علی اپنے بیٹے کو لینے کیلئے   بیوی کے میکے گیا جہاں  دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو شدید ہوتے ہوتے  فائرنگ تک پہنچ گئی۔

  • check the criminal records for both, i am pretty sure kay crime mein involve hongay kisi na kisi yeh dono warna ghar mai reh ker goliaa chalana yeh asaan kaam nahe.
    (iss kay leye bayghairti ka khaas level chahaye)


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >