عالمی کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے دوران برفانی تودے  کی زد میں آکر ہلاک

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما رک ایلن کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق     68 سالہ ایلن ایک نئے راستے کے ذریعے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک برفانی تودہ ان کے اوپر آگرا جس سے ایلن  اس کے  نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

چیریٹی پارٹنز ز ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے ایلن کی  کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی لاش تلاش کرکے انہیں کے ٹو کی آغوش میں ہی دفن کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایلن اپنے دو دوستوں کے ہمراہ  کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کررہے تھے اور ناکام رہے تاہم ان کے دونوں ساتھی محفوظ رہے اور کے ٹو کی چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>