پاکستانی شہروز ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد کے ٹو سر کر کے عمر ترین کوہ پیما بن گئے

پاکستانی شہروز کا کارنامہ۔۔ کے ٹو سر کرنےوالا کم عمر ترین کوہ پیما بن گیا

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے نام ایک اور اعزاز، انیس سالہ شہروز نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی، جس کے بعد شہروز کے ٹو سر کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما بن گیا، عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

#PakistanOnK2 #Project14x8000ers 👉 SUMMIT PUSH 👈 Shehroze has reached Bottleneck area and will start the traverse…

Posted by Shehroze Kashif on Monday, July 26, 2021

شہروز کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی کامیابی کے حوالے سے بتایا کہ شہروز نے آج صبح 8 بجکر دس منٹ پر کے ٹو سر کی،جس کے بعد شہروز کاشف ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا، 8 ہزار 611میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی ہے،شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں،شہروز کاشف نے دو ماہ پہلے گیارہ مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی،لاہور کے شہروز کاشف سترہ سال کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>