نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر سے امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کی ملاقات

نور مقدم کے  قاتل ظاہر جعفر سے امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کی ملاقات

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر سے امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے ملاقات کی ہے، ملاقات اعلی پولیس افسر کے دفتر میں ہوئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ایک نئی پیش رفت کا انکشاف کیا ہے جس سے کیس میں انصاف کی فراہمی سے متعلق سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے اہلکارہیتھر ایٹن اور ظاہر جعفر کے درمیان ملاقات کی پہلی نشست کے دوران پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے تاہم دوسری نشست میں پولیس افسران کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے پہلے ہی امریکا کی ٹکٹ کروارکھی تھی اور انہوں نے نور مقدم کو بھی یہی کہہ کراپنے گھر بلوایا تھا کہ وہ امریکا جارہے ہیں لہذا وہ آخری بار ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

ظاہر جعفر نے نور کی موت کے بعد یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ امریکی شہری ہے لہذا اس کا یہاں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔

قبل ازیں دوران تفتیش ظاہر جعفر نے پولیس کے سامنے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا تھا، پولیس مجسٹریٹ کے سامنے جلد اس کا اعتراف جرم ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >