نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کیا کاروبار کرتاتھا؟

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم  ظاہر جعفر کی پیشہ ورانہ مصروفیات سے متعلق تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ہیں۔

خبررساں ادارے  نے ملزم ظاہر جعفر کے پیشے سے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک ہے یہ فرم  طلباء کو بیرون ملک تعلیم کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فرم ظاہر جعفر کو ان کے والد ذاکر جعفر نے قائم کرکے دی  جسے ظاہر 2017 سے چلارہے ہیں، اس فرم کا  انٹرنیشنل بزنس اسکول آف ہنگری کے ساتھ معاہدہ بھی تھا اور یہ فرم پاکستانی طلباء کو تعلیم کیلئے ہنگری بھجوانے میں معاونت فراہم کیا کرتی تھی۔

نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر  کے پیشے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

قبل ازیں ملزم ظاہر جعفر نے اپنے جرم کااعتراف کرتے ہوئے نور مقدم کے قتل کی وجوہات بھی بیان کردی تھیں اور کہا تھا کہ نور نے ان سے بے وفائی کی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اسے قتل کردیا، رپورٹس کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو تین گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران نور بالکنی سے نیچے بھی گر گئی، ملزم کی والدہ اور گارڈز نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش بھی کی۔

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر ،ا ن کے والدین اور دیگر  ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ  پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے۔

    • پیسہ سایئن پیسہ… سایئں کا تو کتا بھی ساییں ہوتا ہے یہ تو ساییں کا پتر ہے….. کوئ غریب ہوتا تو ابھی تک پھانسی بھی لگ گئ ہوتی… چار دن بعد بایر آجایے گا…. پھر سب بھول جاین گے

  • Why is a so called ‘billionaire’ businessman’s family working as therapists and running a counseling service? This media hype about his family’s wealth seems overblown. Probably just an upper middle class wannabe family.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >