داسو حملے اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں، 2 مشتبہ افرادگرفتار

داسو حملے اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں، 2 مشتبہ افرادگرفتار

داسو میں چینی انجینیئرز کی بس میں دھماکے اور جوہر ٹاون دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں، لاہور سے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق داسو حملے اور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں لاہور سے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا، دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں حملوں میں ملوث ٹیم کا تعلق بھارتی حفیہ ایجنسی راسے ہے۔ داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بس میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تحقیقات کے لئےچینی حکام بھی پاکستان پہنچے تھے۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>