پاکستان ریلوے کی بڑی تعداد میں ٹرینوں کی نجکاری، کونسی کمپنیوں نے حاصل کیں ؟

وزارت ریلوے نے 34 مسافر ٹرینوں کی نجکاری  کردی ہے، سب سے زیادہ بولی قراقرم ایکسپریس کی لگائی گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے  مطابق  34 مسافر ٹرینوں کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا ہے، 17 مسافر ٹرینوں  کی فنائنشل بڈ کھول دی ہے جن میں سے  8 ٹرینیں پاکستان ریلوے کی پراکس کمپنی نے حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  پراکس کمپنی نے قراقرم ایکسپریس184 کروڑ روپے سالانہ کی بولی دی ، تیز گام ایکسپریس کیلئے158 کروڑ روپے، پاکستان ایکسپریس کیلئے133کروڑ10 لاکھ، ملت ایکسپریس کیلئے 118کروڑ 50 لاکھ اور علامہ اقبال ایکسپریس کیلئے114کروڑ 69 لاکھ روپے کی  بولی دی۔

نجی کمپنی راس لاجسٹکس نے پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کیلئے160 کروڑ روپے سالانہ کی بولی دی  جبکہ راولپنڈی لاہور کے روٹ پر چلنے والی سبک خرم کیلئے 25 کروڑ 70 لاکھ کی بولی دی۔

دوسری نجی کمپنی ایس ایس آر  نے لاہور کراچی چلنے والی شاہ حسین 126کروڑ 60  لاکھ، پشاور کراچی چلنے والی رحمان بابا کیلئے 126کروڑ، ملتان کراچی  زکریا ایکسپریس 98 کروڑ، میانوالی ایکسپریس، اسلام آباد لاہور  چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس کیلئے 25 کروڑ  روپے سالانہ کی بولی لگائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجکاری کے دوران صرف  6 ٹرینوں کیلئے ایک سے زیادہ کمپنیوں نے بولی لگائی جبکہ 11 ٹرینوں کی نجکاری میں عدم دلچسپی کی وجہ سے  صرف سنگل بڈ آئی تھی۔

  • پرائیویٹ کمپنیاں مسافروں کون کون سی سہولتیں دے گی کیا ان کا بھی کمپنیوں کو کہا گیا ھے یا اپنی جیب ہی ہری کرنی ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >