ایئربلیو کا گھناؤنا اقدام، مسافروں کو ایکسپائرڈ کھانا دینے کا انکشاف

ایئربلیو کے حوالے سے دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آگیا، ایئرلائنز مسافروں کو وہ کھانا فراہم کررہی ہے جس کی معیاد بھی ختم ہوچکی ہے، گزشتہ روز پرواز میں میعاد ختم ہونے والا کھانا دینے کا انکشاف ہوا،واقعہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 205 میں اس وقت پیش آیا، جب ایک مسافر نے دیکھا کہ کیلے کے کیک کی معیاد تقریباً ایک ماہ پہلے ختم ہوچکی تھی،یعنی کیک کی معیاد1 جولائی 2021 کو ختم ہوگئی تھی۔

مسافر سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ کیک پر میعاد ختم ہونے کی تاریخ دیکھ کر میں حیران رہ گیا،میں نے عملے کو کو بلایا اور اس مسئلے سے اس کو آگاہ کیاجس پر عملے نے بھی حیرانی کا اظہار کیا،بعد میں فلائٹ اٹنٹڈنٹ ایک اور کیک کے پیکٹ کے ساتھ واپس آئیں،جس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ 31 جولائی تھی،اور اس نے دلیل دی کہ کیک کی معیاد ختم نہیں ہوئی یہ پرنٹنگ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

مسافر نے بتایا کہ فلائٹ عملے کا کہنا تھا کہ کسی اور نے بھی شکایت نہیں کی ، اسلئے میں نے ٹرمینل پر شکایت درج کرنے کا فیصلہ کیا ،

اور جب میں اترا تو میں نے کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کاؤنٹر پر تحریری شکایت درج کروائی،مسافر کو یقین دہانی کروائی گئی کہ جلد ہی متعلقہ محکمہ کی جانب سے شکایت کا ازالہ کیا جائے گا،ایئر بلو نے اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

  • PIA mein Expired Air Hostes kaam ker rahi hein wo kisi ko nazar nahi aata, aap ke aik complain per kon action le ga?
    Logo k samaan ko jab cargo se nikalte hein un ka kya haal karte hein wo iss CAA walo ne theak nahi keeya system, bhai aap airplane mein to safar karte hein, magar system aur log local busses wala hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >