کینیڈا کا پاکستان کو مریضوں کی جان بچانے کیلئے موبائل وینٹی لیٹرز کا تحفہ،کتنی تعداد؟

کینیڈا نےپاکستان کو کورونا کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے162 موبائل وینٹی لیٹرز تحفے میں دیے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، کینیڈین ہائی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں کینیڈا کی جانب سے پاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز کا تحفہ پیش کیا گیا تاکہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے پاکستان میں صحت کے شعبے کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، اس اقدام سے شدید جان کے خطرے میں مبتلا افراد خصوصا خواتین اور بچیوں کا فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے پاکستان کو یہ تحفہ دونوں ملکوں کے درمیان ترقیاتی معاونت اور کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا حصہ ہے، کینیڈا مستقبل میں بھی پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی اس عالمی وبا ء سے سب کو ملکر نمٹنا ہوگا ، اس وباء سے اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں رہے گا جب تک سب محفوظ نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے بھی کینیڈین حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئےپاکستان کا تعاون کیا اور اچھے دوست کی طرح پاکستان کا تعاون جاری رکھا۔

انہوں نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>