ماہم زیادتی وقتل کیس:عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

عینی شاہد ‏نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ صبح 5 بجےرکشے والا آیا اور کچراکنڈی میں کچھ ‏پھینک کرفرارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ماہم قتل کیس میں 2 عینی شاہدین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ عینی شاہد شعیب ‏نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ صبح 5بجےرکشے والا آیا اور کچراکنڈی میں کچھ ‏پھینک کرفرارہوگیا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ رکشہ کی لائٹ تیزہونے کی وجہ سے ‏ڈرائیور کی شکل نہیں دیکھ سکا، تاہم ڈرائیورنےسرخ رنگ ‏کاکیپ لگایا ہوا تھا،مجھے شک ہونے پر جاکر کپڑا کھولا تو اندرسےبچی کی لاش نکلی۔

کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاؤن تھانے میں ننھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج ‏کرلیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ زمان ٹاؤن سے لاپتہ 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہونے پر لاش کا پوسٹ ‏مارٹم کرایا گیا ،لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماہم کو ناک اور منہ بند ‏کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ ڈی این ‏اے سمیت دیگر تمام نمونےحاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے ‏زیادتی کی۔

بعد ازاں 6 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ‏سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >