کراچی : ماں نے کیوں ڈانٹا ؟ صرف 12سالہ بچے نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی

کراچی میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، جہاں بچے نے ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگالیا، واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا،پولیس کے مطابق 12سالہ سلیمان کی گھر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی جس پر اس کی والدہ نے سلیمان کو ڈانٹا اورخبردار کرکہ اس حوالے سے والد کو شکایات کرینگی۔

ماں کی ڈانٹ نے بچے کا دل توڑ دیا، اور بچے نے گھر میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی،پولیس کا کہنا ہےکہ بچہ یہ سن کر کمرے میں گیا اور اندر سے کنڈی لگالی جس کے بعد اس نے چھت میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ماں بھی غم سے نڈھال ہے۔

اس سے قبل بھی ملک میں ماں باپ کی ڈانٹ سے روٹھ کر بچے زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں، لاہور میں ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی تھی،20 سالہ نوجوان دلدار احمد کی ماں نے اسے ڈانٹا تو اسے غصہ آیا اورخودکشی کرلی تھی،فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں بھی بیٹے کی خودکشی سے دلبرداشتہ ماں نے بھی زہر پی کر زندگی خکا خاتمہ کرلیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >