بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی الزام مسترد کر دیا

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بھارتی الزامات پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور الزامات مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے، بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 سیٹیں لے گئی، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیتی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >